یوپی اسمبلی اجلاس: ایس پی کے مظاہرے کے درمیان ایوان میں گونجا جے شری رام کا نعرہ

تاثیر،۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 02 فروری :اترپردیش اسمبلی کے 2024-25 کے اجلاس کا جمعہ کو آغاز ہنگامہ کے ساتھ ہوا۔ ایس پی لیڈروں نے چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ کے قریب مظاہرہ کیا۔ ایوان کے اندر گورنر آنندی بین پٹیل نے اجلاس کا افتتاح کیا اور خطاب کا آغاز کیا۔ اس دوران ایوان کا احاطہ جئے شری رام کے نعروں سے گونج اٹھا۔سماج وادی پارٹی کے لیڈروں نے بھی گورنر کے خطاب کے دوران ایوان میں ہنگامہ شروع کر دیا ۔ اپوزیشن پارٹی کے نعروں کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران اسمبلی اور قانون ساز کونسل نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔