وزیر اعظم نے ایم پی کے ڈنڈوری ضلع میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 فروری: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے آج (جمعرات) اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم کی تعزیت کا اشتراک کیا۔اپنے تعزیت میں، وزیر اعظم نے کہا، “مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ اشور ان کو اس مشکل وقت میں ہمت دے۔ اس کے ساتھ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ “ریاستی حکومت کی نگرانی میں، مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔”
مقامی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں جمعرات کی صبح مسافروں سے بھری گاڑی بے قابو ہو کر 20 فٹ نیچے کھیت میں جاگری۔ اس حادثے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 21 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ شاہ پورہ پولیس اسٹیشن کے بیچیا پولس چوکی کے تحت بجھر گھاٹ پر پیش آیا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔