آئی ایس کالونی روپسپور میں دیوی کیئر اسپتال کا افتتاح

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 پٹنہ، 11 مارچ: آئی ایس کالونی روپس پور میں دیوی کیئر اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج کمار چودھری نے کہا کہ ہائی رسک حمل، بانجھ پن اور اینڈوسکوپی کے لیے جدید ترین صحت کی سہولت کا مرکز اب سروس پر دستیاب ہے۔ مریضوں کی24 گھنٹے ایمرجنسی سروس والے اس اسپتال میں مریض تجربہ کار ماہر امراض نسواں اور زچگی کے ماہرین کی خدمات سے مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر سویتا پانڈے اور ڈاکٹر کویتا ماہر امراض نسواں اور پرسوتی ماہر ہیں، جن کے وسیع تجربے سے اس علاقے کے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج کمار چودھری نے کہا کہ دیوی کیئر اسپتال میں عام اور پیچیدہ امراض نسواں، قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش چیک اپ، الٹرا ساؤنڈ اسکین، نارمل اور بغیر درد کے ڈیلیوری، سیزرین ڈیلیوری،لیپروسکوپی سرجری اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سریتا پانڈے نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن، پیڈیاٹرک یونٹ NICU اور IUI اور IVF کی سہولتیں بانجھ پن کے مرد و خواتین کے لیے بھی دستیاب ہوں گی۔ڈاکٹر پنکج کمار چودھری نے کہا کہ ہر ماہ کی 9 تاریخ کو ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس دن کیمپ میں آنے والے مریضوں کو اگر لیپروسکوپک سرجری کی ضرورت ہو تو وہ انتہائی کم قیمت پر اپنا آپریشن کروا سکتے ہیں۔