آئی این ڈی آئی اے امیدوار اشرف علی فاطمی کا دربھنگہ پہنچنے پر جالے اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامات پر شاندار استقبال

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) آئی این ڈی آئی اے کی جانب سے مدھوبنی لوک سبھا سے آر جے ڈی امیدوار بنائے جانے کے بعد پہلی مرتبہ دربھنگہ پہنچے سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی کا سنیچر کے روز ساڑھے بارہ بجے دو پہر متھلانچل کے داخلی دروازے اتر بیل چوک پر حامیوں نے شاندار استقبال کیا موقع پر آر جے ڈی ترجمان کم سابق ایم ایل اے رشی مشرا ، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی ، آر جے ڈی ضلع صدر ادے شنکر یادو ، پنچایتی راج کے ضلع صدر کلیم الدین راہی ، نائب پر مکھ ساجد مظفر ، سابق مکھیا امجد عباس ، منوج یادو ، ارشاد الٰہی ، بھون رائے ، احتشام رضوی ، معراج علی ، ندیم احمد ، اظہار احمد منا ،ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، سابق مکھیا احمد علی تمنے ، محمد شہنواز، محمد لاڈلے سمیت ہزاروں حامیوں نے آئی این ڈی آئی اے امیدوار علی اشرف فاطمی کا اتر بیل چوک پر شاندار استقبال کیا اس دوران علی اشرف فاطمی نے رام پورہ ، سنگھواڑہ ، کٹاسا، منکولی ، بھرواڑہ ، نستہ ، کٹکا ، پکڑی ہار ، بریل ، جالے سمیت دیگر گاؤں میں روڈ شو کے ذریعہ عوام سے رو برو ہو کر لالو یادو ،تیجسوی یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی عوام سے اپیل کی