آئی پی ایل 2024:طوفانی اننگ کھیل کر کلاسن نے کوہلی سے اورنج کیپ چھین لی

تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن۔

ممبئی، 29مارچ : سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز ہنری کلاسن نے ممبئی انڈینز کیخلاف طوفانی اننگز کھیلی۔ ہنری کلاسن نے 34 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی طوفانی اننگز میں 4 چوکے اور 7 فلک بوس چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی اب ہنری کلاسن سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس طرح ہنری کلاسن نے اورنج کیپ جیت لی ہے۔ اس سے پہلے اورنج کیپ رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز کوہلی کے پاس تھی لیکن اب ہنری کلاسن نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہنری کلاسن نے 2 میچوں میں 143 کی اوسط سے 143 رنز بنائے ہیں۔ اس طرح ہنری کلاسن سرفہرست ہیں۔ وہیں کوہلی 2 میچوں میں 98 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز ابھیشیک شرما 95 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینس کے تلک ورما 89 رنز کے ساتھ اورنج کیپ کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ جبکہ پنجاب کنگز کے سیم کرن 86 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس طرح اورنج کیپ کی دوڑ میں ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست میں 3 ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔وہیں پرپل کیپ کی دوڑ میں چنئی سپر کنگز کے مستفیض الرحمن سرفہرست ہیں۔ مستفیض الرحمن نے 2 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد پنجاب کنگز کے ہرپریت برار 3 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ، پنجاب کنگز کے کگیسو ربادا، سن رائزرز حیدرآباد کے ٹی نٹراجن، چنئی سپر کنگز کے دیپک چاہر جیسے گیند باز شامل ہیں۔ ان گیند بازوں کے نام 3-3 وکٹیں ہیں۔ ہنری کلاسن نے اب تک سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ اس بلے باز کے نام 2 میچوں میں 15 چھکے ہیں۔ وہیں ویرات کوہلی سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ کوہلی نے اب تک 2 میچوں میں 11 چوکے لگائے ہیں۔