آسٹریلیائی اوپنر نے بنگلہ دیشی گیند بازوں کا کیا برا حال،زبر دست جیت کے ساتھ سیریز کی شروعات کی

تاثیر، ۳۱  مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

میر پور،31مارچ:میر پور میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20مقابلے میں آسٹریلیا نے زبر دست کھیل کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کو دس وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت بنا لی ہے۔ پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے 20اوور میں 126کا اسکور چار اوور میں کھڑا کیا ، جواب میں آسٹریلیائی ٹیم نے تیرہ اوور میں ہی 127کا اسکور بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ آسٹریلیا کی کپتان ایلیسا ہیلی کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصؒہ کیا جو اننگ کی پہلی ہی گیند پر غلط ثابت ہوا۔ اوپنر دلارا اختر کھاتا بھی نہیں کھول پائیں اور پویلین لوٹ گئیں۔ اگلے اوور میں شوبھنا موسٹری بھی چلتی بنیں اور وہ بھی کھاتا کھولنے میں ناکام رہیں۔ اس طرح اسکور دو رن پر دو وکٹ ہو گیا۔ یہاں سے مرشدہ خاتون اور کتپان نگار سلطانہ کی تجربہ کار جوڑی نے اسکور کو پچاس کے پار پہنچایا ۔مرشدہ نے27گیندوں میں 20رنوں کی اننگ کھیلی اور گیارہویں اوور میں 59کے اسکور پر آؤٹ ہو ئیں۔سلطانہ نے بہترین نصف سنچری لگائی اور فہیمہ خاتون کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لئے60رنوں کی شراکتداری کی جس سے اسکور 119تک پہنچا۔ فہیمہ نے 21گیندوں میں 27رن بنائے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئیں جبکہ سلطانہ 64گیندوں میں 63رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے صوفی مالی نیوکس نے سب سے زیادہ دو کٹ لئے وہیں ٹائلہ ولیمنک اور جارجیا ویرہم کو ایک ایک وکٹ ملی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایلیاس ہیلی اور بیتھ مونی نے شاندار آغاز دلائی۔ان دونوں نے پاور پلے میں اپنی ٹیم کو کوئی بھی نقصان نہیں ہونے دیا اور 54رن جوڑے۔ ہیلی اور مونی کا جارحانہ انداز جاری رہا اور دونوں اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ ان دونوں نے127رن جوڑے جو آسٹریلیا کی جانب سے ٹی20میں دوسری سب سے بڑی اوپننگ شراکتداری بھی ہے۔ اس طرح آسٹریلیا نے سات اوور باقی رہتے مقابلہ ختم کر دیا۔