آسکر میں ’اوپن ہائیمر‘ کی دھوم ، ‘بہترین فلم ‘ کا خطاب جیتا

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لاس اینجلس، 11 مارچ : دنیا کے سب سے بڑا فلمی اعزازات (96 واں آسکر اکیڈمی ایوارڈ) کا آغاز یہاں ہوا۔اس سال ‘اوپن ہائیمر’ کو اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے ساتھ اس نے اوریجنل اسکور اپنے نام کر لیا۔ ریڈ کارپٹ پر اس کا اعلان ہوا تو لڈوگ گورانسن نے اسٹیج پر پہنچ کر اس کے لئے اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا۔

ایوارڈ کے بعد ایوارڈ

اس کے علاوہ ہوئٹے وین ہوئٹیما کو ’اوپن ہائیمر‘کے لئے سینماٹوگرافی کا آسکر ملاہے۔ جینیفر لیم کو فلم ایڈیٹنگ کے لئے آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم ‘اوپن ہائیمر’ کے لیے ملا۔’اوپن ہائیمر‘کے لیے ہی کیلین مرفی کو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر کیٹیگری میں بھی ‘اوپن ہائیمر’ کا دبدبدہ رہا۔ ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان نے ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی خاص ہے

ایکشن شارٹ فلم کی کٹیگری میں ’دی ونڈرفل اسٹوری آف ہنری شوگر‘ نے آسکر اپنے نام کیا۔ اس تقریب کو 11 مارچ کو صبح 4 بجے کے قریب سونی لیو کے ذریعہ ہندوستان میں براہ راست نشر کیا گیا۔ بیسٹ ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ’20ڈیز ان ماریوپول‘ کو کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس کٹیگری میں نشا پاہوجا کی ہندوستانی ڈاکیومنٹری پیچھے رہ گئی۔ ‘دی لاسٹ ریپیئر شاپ’ کوڈاکیومنٹری شارٹ فلم کے زمرے میں آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ ایما اسٹون کو لیڈنگ رول میں اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ’پوور تھنگز‘ کے لیے ملا ہے۔ فلم ‘باربی’ کو اوریجنل سانگ کے لیے آسکر ایوارڈ ملا ہے۔’وہاٹ واز آئی میڈ فار‘ گانے کے لیے بلی ایلش اور فنیس کو مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ٹارن ویلرس اورجانی برن کو ‘ساؤنڈ’ کیٹیگری میں ’دی زون آف انٹیریسٹ ‘کے لئے آسکر ایوارڈ ملا ہے۔
۔
پرانی تاریخ

آسکر کی تاریخ 96 سال پرانی ہے۔ پہلا اکیڈمی ایوارڈ 1929 میں منعقد ہوا تھا۔ آسکرز میں فاتح کے انتخاب کا عمل بہت دلچسپ ہے۔ پہلے جیوری جیتنے والے کے نام کا فیصلہ کرتی تھی اور جیتنے والے کا نام ایک بریف کیس میں بند کیاجاتا تھا۔1927 میں امریکہ کے ایم جی ایم اسٹوڈیو کے مالک لوئس بی میئر نے سب سے پہلے اس کے بارے میں سوچا۔ ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایک ایسا گروپ بنایا جائے جس میں پوری فلم انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہو۔ انہوں نے ہدایت کار فریڈ نیبلو، فلم ساز فریڈ بٹسن اور اداکار کونراڈ ناگل وغیرہ سے بات چیت کی۔ سب کو یہ آئیڈیا پسند آیا۔ بعد ازاں ایک ہوٹل میں ہالی ووڈ کے 36 نامور لوگوں کے ساتھ غور وخوض کے بعد ‘اکیڈمی ایوارڈز’ کا فارمیٹ تیار کیا گیا۔ مارچ 1927 میں ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ڈگلس فیئربینکس کو اکیڈمی ایوارڈز کا صدر بنایا گیا۔