آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن کے آخری 16 میں پہنچی اولمپک چمپئن چن

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن، 14 مارچ:چین کی اولمپک چمپئن چن یوفیئی نے بدھ کو آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز کے راونڈ ا?ف 32 میں ویتنام کی گویین تھیو لن کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ چن نے 37 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں لن کو 16-21، 12-21 سے شکست دی اور آخری 16 میں داخل ہوا۔چن کو گزشتہ ہفتے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف جاپان کی اکانے یاماگوچی سے 15-21، 21-18، 20-22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ اپنے پیروں میں چھالے لے کر برمنگھم آئی تھیں۔وہیں یاماگوچی نے چین کے ڑانگ یمن کو 18-21 اور 20-22 سے شکست دے کر ا?خری 16 راونڈ میں داخلہ لیا جبکہ ٹاپ سیڈ جنوبی کوریا کے این سی ینگ نے چائنیز تائپے کے سو وین چی کو 17-21، 16-21 سے ہرایا۔مردوں کے سنگلز میں، پچھلے سال کے فائنلسٹ شی یوکی نے سیٹ سے پچھڑنے کے بعد ڈینش راسمس گیمکے کو 21-18، 21-23 اور 19-21 سے شکست دی۔