اردو ڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ بہار سرکار کے ہدایت اور ضلع اردو زبان سیل کی جانب سے اردو تقریری انعامی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا .

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور منہاج عالم) ردو ڈائرکٹر یٹ محکمہ کابینہ  سکریٹریٹ بہار سرکار کے زیر ہدایت ضلع اردو زبان سیل بھاگلپور کی جانب سے اردو طلبہ ,حوصلہ افزائ منصوبہ کے تحت تقریری مسابقہ کا انعقاد ایم ایم ڈگری کالج کے وسیع ہال میں کیا گیا. پروگرام میں مختلف کالجوں کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. ضلع اردو زبان سیل کی انچارج سنئر  ڈپٹی کلکٹر سبھاشینی پرساد اور اردو زبان سیل کے ملازمین  نے اردو مسابقہ میں اول دوئم اور سوئم مقام  حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزاز و کرام سے نوزا گیا.  صدارت اردو مترجم محمد  ارشد مشتاق نے کی . پروگرام کو کامیاب بنانے میں  افشاں جبیں محمد عبدالقادر اسسٹنٹ اردو مترجم  محمد ارشد مشتاق مترجم   محمد افروز عالم مہر انساء محم توقیر نکیش بھارتیای امیت کمار پیش پیش رہے   پروگرام میں بطور جج ڈاکٹر شاہد رضا جمال صدر شعبہ پی جی اردو مونگیر یو نیورسیٹی ڈاکٹر   ڈاکٹر محمد پرویز سکریٹری انجمن باغ و بہار بھاگلپور ڈاکٹر  اریشہ تسنیم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ  پی جی اردو تلکاما نجھی بھاگلپور  یونیورسیٹی بھاگلپور فیض رحمن   یاسمین بانو سکبدوش ٹیچر موجود تھے .سینئر ڈپٹی کلکٹر سبھاشینی پرساد سمیت اردو زبان سیل کے ملازمین کے ذریعہ   مسابقہ کے سبھی جج حضرات کو شال پیش کر عزت افزائ کی گئ. مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر حبیب مرشد خان سکبدوش اردو ملازم کلیم آذر  سکبدوش اردو ملازم مہ جبیں سکبدوش اردو ملازم موجود تھے.اردو داں طلبہ  انعامی تقریری  مسابقہ میں گریجویشن لیول میں  اول مقام محمد علی احمد دوئم کنیز فاطمہ محمد نوشاد کریم اور عبد العزیر سوم مقام  محمد افروز انصاری نفیس انصاری  خوش نما  علی  خوش نما تحسین   نے حاصل کیا .انٹر لیول پر اول مقام اسامہ انصاری دوئم مقام عبد اللہ  محمد ولی احمد محمد راغب سوم   مقام  محمد عامر خان بی بی عالیہ مہر افشاں محمد ارقم  نے حاصل کیا  .میٹرک لیول پر اول مقام محمد فیض دوم مقام محمد ابراحیم عالیہ نوشاد  محمد ریحان سوم مقام شاہینہ نہا طیبہ فاطمہ عالیہ حسن نے حاصل کیا. سبھی کامیاب طلبہ و طالبات کو انعام کرام سے نوزا گیا   حوصلہ افزائ کی رقم طلبہ کے اکاٶنٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا .اردو ملازمین کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائ کی گئ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .اس موقع پر کثیر تعداد میں اردو داں طلبہ و طالبات سمیت اردو نواز  موجود تھے .