الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ، 50 جنگجو ہلاک180 گرفتار کرنے کا دعوی

تاثیر،۲۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،20مارچ:اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر حملہ کر کے 50 جنگجو ہلاک کر دیے ہیں جبکہ 180 مشتبہ جنگجووں کو گرفتار کر لیا ہے۔الشفا ہسپتال پر اسرائیلی فوج کا پچھلے پانچ ماہ کے دوران دوسرا حملہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو علی الصباح پہلے ہسپتال پر بمباری کی اور بعد ازاں زمینی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے ہسپتال پر چڑھائی کر دی۔ اس دوران ٹینکوں نے ہسپتال اور اس سے جڑے علاقوں کو چاروں طرف سے محاصرے میں لیے رکھا۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہا الشفا ہسپتال کو حماس کنٹرول کر رہی ہے اور اسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ اہم بات ہے کہ اسرائیلی فوج نے 50 جنگجووں کی ہلاکت اور 180 کی گفتاری کے باوجد اپنے صرف ایک فوجی کے مرنے کی اطلاع دی ہے۔