انڈونیشیا میں بارشوں سے تباہی، درجنوں ہلاک

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جکارتہ،11 مارچ: انڈونیشیا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں سے تباہی کی صورتحال ہے، حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے 19 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماترا میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 70 ہزار سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔صوبائی دارالحکومت پڈانگ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتے ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں کم و بیش 700 مکانات تباہ ہوگئے اور کئی پُل اور اسکولوں کو نقصان پہنچا جبکہ 113 ہیکٹر زرعی زمین بھی متاثر ہوئی ہے۔انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کا کہنا ہے کہ 150 ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے امکان کے پیش نظر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید نقصانات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔