انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے بنایا ریکارڈ ، 700 وکٹیں لینے والے پہلے تیز گیندباز بن گئے

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دھرم شالہ، 09 مارچ ( ہ س)۔ دھرم شالہ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 700 وکٹیں مکمل کر لیں۔ 41 سالہ اینڈرسن نے کلدیپ یادیو کی وکٹ لے کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور وہ سب سے زیادہ 700 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر میں 700 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے گیندباز بن گئے ہیں۔
اگر ہم ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں پر نظر ڈالیں تو سری لنکا کے اسپنر متھیا مرلی دھرن 800 وکٹیں لینے والے پہلے گیندباز ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے اسپنر رہے کپتان شین وارن دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 708 وکٹیں اپنے نام کیں۔