اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ایک بزرگ جاں بحق

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 09 مارچ (ہ س)۔ چوٹیا تھانہ علاقہ کے سیرم ٹولی میں واقع پرل اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر ہفتہ کے روز لگنے والی آگ میں اپارٹمنٹ مالک جلتن سورین (75) جھلس کر ہلاک ہوگیے، جب کہ اں کی بہن جولین ہورو (80) بری طرح جھلس گئیں۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ فائر بریگیڈ کے راجیش کمار اور اویناش کمار نے آگ کے شعلوں سے جلی ہوئی خاتون کو باہر نکالا اور علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک زخمی ہے۔ آگ بجھا دی گئی ہے۔