ایک ملک ایک انتخاب پر کمیٹی نے صدرجمہوریہ کو رپورٹ پیش کردی

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 مارچ:سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی نے ‘ایک ملک ایک انتخاب’ پر اپنی تفصیلی رپورٹ صدر دروپدی مرمو کو سونپی ہے۔ کمیٹی کے رکن اور مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ جانکاری دی۔صدرجمہوریہ کو رپورٹ پیش کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر معزز وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کمیٹی کے تمام معزز ممبران موجود تھے۔صدر دروپدی مرمو کو رپورٹ پیش کرنے کے وقت کمیٹی کے تمام 7 ارکان موجود تھے۔ اس میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر قانون ارجن رام میگھوال، سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، مالیاتی کمیشن کے سابق چیئرمین این کے سنگھ، آئین ساز سبھاش کشیپ اور سابق چیف ویجیلنس کمشنر سنجے کوٹھاری موجود تھے۔ سینئر وکیل ہریش سالوے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکے۔ کانگریس کے لوک سبھا لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو بھی اس کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس سے اختلاف ظاہر کیا اور اس وقت اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔