بگھیلا کے مجھیاؤں میں ایک 57 سالہ شخص کی لاش پولس نے کیا برآمد

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

     سہسرام  ( انجم ایڈوکیٹ ‌) روہتاس ضلع کے بگھیلا تھانہ علاقے کے مجھیاؤں گاؤں میں آج کی گزری شب گاؤں والوں کی اطلاع ملنے پر پولس نے بورا میں بند ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے، جسے پولس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے آج صدر اسپتال سہسرام پہنچایا ۔ اس سلسلے میں بگھیلا تھانہ انچارج انکش منڈل نے بتایا کہ معاملہ قتل کا لگتا ہے یعنی کہ مقتول کو قتل کر اسکی لاش پھینک دی گئی ہے ۔ مذکورہ شخص کا کیسے قتل ہوا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتہ چل سکیگا، متوفی راج گرہ تانتی نامی شخص تھا جو مجھیاؤں گاؤں کا ہی رہنے والا تھا جسکی عمر 57 سال تھی ۔ پولس کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ متوفی کے لواحقین نے بتایا کہ متوفی ہولی کے دن سے ہی لاپتہ تھا اس بارے میں معلومات اور تحریری درخواست تھانے میں دی گئی ۔ آج کی گزری شب جب گاؤں کے قریب جھاڑیوں سے بدبو آنے لگی تو بوری میں بند لاش برآمد ہوئی ۔