بھاجپا میں گئے راجد ممبر اسمبلی بھرت بند کی بند سماج نے کی پرزور مزمت

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         کیمور ( تاثیر نیوز سروس ) آج راشٹریہ جنتا دل کے ہیڈ آفس بھبھوا میں بند سماج یعنی پسماندہ طبقات کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت آر جے ڈی کے ضلع سکریٹری دیا بند نے کی اور نظامت آر جے ڈی کے سینئر لیڈر نیبولال بند نے کی ۔ اس میٹنگ میں بھبھوا ممبر اسمبلی بھرت بند کو لیکر متفقہ طور پر جو آر جے ڈی سے بی جے پی میں شامل ہو گئے ان کے خلاف مذمتی تحریک منظور کی گئی اور میٹنگ میں آنے والے تمام بند برادری کے لوگوں نے ان کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور آنے والے انتخابات میں ان کے خلاف آر جے ڈی کو ووٹ دینے کا عزم کیا گیا ۔ آر جے ڈی کے لوگوں نے اپنی خواہش کے مطابق کہا کہ ہم سب اپنے گھروں پر آر جے ڈی کا جھنڈا لگانے کا عہد کرتے ہیں اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی برادری کا ہر ووٹ گرینڈ الائنس کے امیدوار کو دینگے اور باغیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ موقع پر آر جے ڈی کے ضلع صدر اکلو رام، موسٹ بیک ورڈ سیل ضلع صدر شیام لال بند، کونسلر بھولا بند، پردیپ بند، ایودھیا ماسٹر، رام چندر بند، سورج بند، رام آشیش بند، منا بند، ونشی بند، وندھیاچل بند جمنا بند، رام لال بند، رام سدھار مکھیا، سبھاش یادو، ریاستی لیڈر منا خان، مکیش پٹیل وغیرہم کے ساتھ آر جے ڈی عہدیداران و لیڈران موجود تھے ۔