بھارت کی انڈر- 23 مردوں کی فٹ بال ٹیم ملیشیا کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 مارچ: ہندوستانی انڈر- 23 مردوں کی ٹیم فیفا انٹرنیشنل میچ ونڈو کے تحت 22 اور 25 مارچ کو ملیشیا انڈر- 23 کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی۔بھارت کے سابق بین الاقوامی اور موجودہ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے اسسٹنٹ کوچ نوشاد موسیٰ کو بھارت انڈر- 23 مردوں کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ نوئل ولسن اسسٹنٹ کوچ ہیں جبکہ دیپانکر چودھری ٹیم کے گول کیپر کوچ ہیں۔
جمعرات، 14 مارچ کو، موسیٰ نے کیمپ کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیا۔ کیمپ 15 مارچ کو نئی دہلی میں شروع ہوگا جس کے بعد 23 کھلاڑیوں پر مشتمل فائنل ٹیم 20 مارچ کو کوالالمپور روانہ ہوگی۔
انڈیا انڈر- 23 مردوں کی ٹیم کے کیمپ کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست:
گول کیپر: عرش انور شیخ، پربھ سکھن سنگھ گل، وشال یادو۔
ڈیفنڈرز: وکاس یمنام، چنگمبم شیوالڈو سنگھ، ہورمیپم روئیوا، نریندر، رابن یادو، سندیپ منڈی۔
مڈ فیلڈرز: ابھیشیک سوریہ ونشی، بریسن فرنانڈیز، مارک جوتھن پوئیا، محمد ایمن، فیزام سناتھوئی میتیئی، تھوئبا سنگھ موئرانگتھیم، وبن موہنن۔
فارورڈ: عبدالربیہ، گورکیرت سنگھ، عرفان یادواڈ، اساک ونلالروآتفیلا، کھومانتھیم نینتھوئنگنبا میتیئی، محمد سنان، پارتھیب سندر گوگوئی، سمیر مرمو، شیو شکتی نارائنن، وشنو پوتھیا ویلپل۔