بہار ایم ایل سی انتخابی نامزدگیوں کے آخری دن آٹھ امیدواروں نے فارم بھرے

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 مارچ : بہار قانون ساز کونسل کی 11 نشستوں کے لیے پیر کے آخری دن آٹھ امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، جے ڈی یو کے خالد انور اور ہم کے صدر اوروزیر سنتوش سمن سمیت تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔عظیم اتحاد کے پانچ امیدواروں نے پیرکے روزپرچہ نامزدگی جمع کرائے تھے۔ رابڑی دیوی، عبدالباری صدیقی، فیصل علی، ارمیلا ٹھاکر اور مالے کے ششی یادو نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سب سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ اور کونسل میں اپوزیشن لیڈر رابڑی دیوی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے بعد ا?ر جے ڈی کے عبدالباری صدیقی، ریاستی ا?ر جے ڈی ترجمان ڈاکٹر ارمیلا ٹھاکر اور ا?ر جے ڈی کے فیصل علی نے نامزدگی فارم داخل کیا۔
ان کے علاوہ مالے کے ششی یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بی جے پی کے تین امیدواروں نے این ڈی اے کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔ بی جے پی کے امیدوار منگل پانڈے، انامیکا سنگھ اور لال موہن گپتا نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔