بہار لوک سبھا انتخابات میں اس بہار کی تمام 40 سیٹیں مودی کے جھولی میں ڈالنا ہے : امت شاہ

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ (بہار)، 09 مارچ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کی دوپہر پٹنہ کے پالی گنج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب جب آئے ہیں، بہار کے عوام نے ہماری جھولی کمل سے بھر دی ہے۔ سال 2014 میں آئیتو 31 سیٹیں دیں، 2019 میں آئے تو 39 سیٹیں دیں اور اب 2024 میں 40 میں سے 40 سیٹیں مودی کے جھولی میں ڈالنا ہے۔
امت شاہ نے سونیا گاندھی اور لالو یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک کا مقصد اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانا ہے اور دوسرے کا مقصد اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ کانگریس پارٹی جس کی گود میں لالو بیٹھے ہیں، اس نے ہمیشہ پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کی مخالفت کی ہے۔ لایادو نے ہی غریبوں کی زمین ہتھیائی ہے۔ غریبوں کا بھلا کوئی کر سکتا ہے تو نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہی کر سکتی ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ میں لالو کو خبردار کرنے آیا ہوں کہ بہار میں ڈبل انجن والی حکومت بن گئی ہے۔ لینڈ مافیا کوبہار کے لوگ الٹا کر بی جے پی کی حمایت کریں گے۔ ہماری حکومت ایک کمیٹی بنا کر غریبوں کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو جیل بھیجے گی۔ انہوں نے کہا کہ لالو نے اڈوانی کے رتھ کو روکا تھا۔ لالو اب کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ مودی نے سنگ بنیاد بھی رکھا اور رام مندر کا افتتاح بھی کیا۔ اب لالومیں ہمت ہے تو انہیں بند کریں۔ این ڈی اے بہار میں 40 میں سے 40 سیٹیں جیتے گی۔ بہار کے لوگوں نے ہمیں یہ اعتماد دیا ہے۔ اس بار کوئی بھی اس کا ساتھ نہیں دے گا جو خاندان کو بڑھاتا ہے بلکہ اس کا ساتھ دے گا جو ملک کو بڑھاتا ہے۔
وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ منڈل کمیشن کی رپورٹ کو اندرا گاندھی نے دبایا تھا۔ راہل گاندھی نے او بی سی کمیشن کی مخالفت کی۔ آج آر جے ڈی اسی کانگریس کے ساتھ ہے۔ پسماندہ طبقات کو ریزرویشن نریندر مودی اور بی جے پی حکومت نے دیا۔ آر جے ڈی اور لالو یادو کانگریس کے ساتھ بیٹھے ہیں جو پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کی توہین کرتے ہیں۔ وہ آپ کا کوئی بھلا نہیں کر سکتے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے لالو یادو اور کانگریس پر آرٹیکل 370 کو دہائیوں تک نافذ رکھنے کا الزام عائد کیا۔