بہار میں مغربی ہوا کا اثر کم ہوتے ہی ستانے لگی گرمی

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 مارچ:بہار میں مغربی ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ، لیکن ا?ج یعنی اتوار سے مغربی ہوا کا بہاو? ختم ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے ریاست کا درجہ حرارت بڑھے گا۔ مغربی ہوا کا اثر جمعہ سے ہی کم ہونا شروع ہو گیا تھا۔اگرچہ ریاست میں صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے لیکن لوگ دن میں گرمی سے پریشان ہونے لگے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کی اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 شہروں کے زیادہ سے زیادہ اور 25 شہروں کے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 5 روز تک درجہ حرارت میں معمول کے مطابق اضافہ رہے گا ، جس کے باعث لوگ گرمی کو محسوس کریں گے۔محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے موسم کے بارے میں معلومات دی۔ محکمہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ گرم ضلع کھگڑیا تھا ، جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت موتیہاری 9.5 ڈگری سیلسیس کے ساتھ تھا۔