بہار کے بکسر میں پانچ لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ/بکسر، 30 مارچ: بہارکے بکسر ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ایک ہی گاو?ں کے پانچ لوگوں کی مشتبہ موت سے کہرام مچ گیا ہے۔ مرنے والے تمام افراد برہما پور کے بگن گولاتھانہ علاقہ کے مانکی گاو?ں کے رہنے والے تھے۔ تین لوگوں کی پہلے ہی موت ہو چکی تھی جبکہ دو دیگر کی کل رات علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دو دیگر افراد اسپتال میں داخل ہیں۔پٹنہ میں علاج کے دوران جن دو لوگوں کی موت ہوئی ان میں 40 سالہ ہریندر سنگھ عرف کالی یادو اور 40 سالہ دامودر یادو ہیں۔ اس گاو?ں کے کل پانچ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ یکے بعد دیگرے پانچ لوگوں کی مشتبہ موت سے گاو?ں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ زہریلی شراب پینے سے گاو?ں والوں کی موت کا خدشہ ہے۔ تین لوگوں کی موت کے بعد جیسے ہی گاو?ں والوں کو مزید دو لوگوں کی موت کی خبر ملی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بکسر کے ڈی ایم اور ایس پی گاو?ں پہنچے اور متوفی کے رشتہ داروں سے واقعہ کی معلومات لی۔ پہلے تو مقامی سطح پرمعاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن جب ہلاکتوں کی تعداد بڑھی تو معاملہ کھل کر سامنے ا?یا۔ فی الحال پولیس نے پورے معاملے میں خاموشی اختیارکررکھی ہے۔