بی جے پی نے بدعنوانی کو قانونی شکل دے دیا : کنہیا کمار

تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 16 مارچ : بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچے کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے بی جے پی کوجم کر حملہ کیا۔ انہوں نے الیکٹورل بانڈپر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں قانونی طور پر بدعنوانی ہو رہی ہے۔ وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ضمانت ملنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مقدمہ ہی فرضی تھا تو ضمانت ملنی ہی تھی۔
کنہیا کمار نے مزید کہا کہ پہلے ای ڈی اور سی بی آئی چھاپہ ماری کرتی ہے۔ جن کے یہاں چھاپہ ماری کی جاتی ہے، وہ الیکٹورل بانڈ خریدتے ہیں۔ الیکٹورل بانڈ خریدنے والوں کے تمام مقدمے ختم ہو جاتے ہیں۔ صحیح معنوں میں یہ الیکٹورل بانڈ نہیں بلکہ ایکسٹارشن بانڈ ہے۔ مودی جی نے کہا تھا کہ میں نہ کھاوں گا اور کھانے دوں گا، لیکن حقیقت میں مودی جی کھا رہے ہیں اور کھلا رہے ہیں۔
کنہیا کمار نے مزید کہا کہ بی جے پی کرپشن کو قانونی شکل دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ عوام دیکھ رہی ہے کہ کس طرح پہلے ای ڈی، سی بی آئی کی کمپنیوں پر چھاپہ ماری کرتی ہے اور پھر ان سے چندہ لیا جاتا ہے۔ سب کچھ واضح ہو گیا ہے کہ کس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابی بانڈز کے ذریعے بدعنوانی کو اچھے کام میں تبدیل کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ بی جے پی نے کتنا چندہ لیا ہے۔ مودی جی جو کہتے تھے کہ نہ میں کھاو?ں گا اور نہ کسی کو کھانے دوں گا، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ مودی جی کھا رہے ہیں اور کھلا رہے ہیں۔ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر انہوں نے کہا کہ جلد شیئرنگ ہوگی۔ سب کچھ طے ہو گیا ہے۔