تنظیم سیفرو نے مہرشی انجنش آچاریہ کو جگت گرو کا خطاب ملنے پر دیا اعزازیہ

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مقامی پویتر بندھن پیلس کے آڈیٹوریم میں رضاکارانہ تنظیم سیفرو کی طرف سے ان کی نئی ایگزیکٹو کی تشکیل کی گئی ۔ پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی مہرشی انجنیش جی، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر مسٹر اگم سریواستو، سیفرو کے بانی سکریٹری گورکھ ناتھ لال، چیف پیٹرن انجینئر نوین سنہا اور ڈاکٹر آلوک تیواری نے مشترکہ طور پر شمع افروزی کر کیا ۔ اس موقع پر مہرشی انجنیش جی مہاراج کو جگت گرو کا خطاب ملنے پر انھیں اعزازات دئے گئے اور تنظیم کے چیف سرپرست انجینئر نوین سنہا نے انہیں شال پہنا کر انکی عزت افزائی کی ۔ ضلع کلکٹریٹ کی طرف سے مہمان خصوصی روہتاس ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر جو بطور نمائندہ شریک تھے انھوں نے اپنی تقریر میں تنظیم کو مستقبل میں ہر ممکن انتظامی تعاون فراہم کرنے کی بات کہی ۔ تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر آلوک تیواری اور بانی سکریٹری گورکھ ناتھ لال نے عام لوگوں سے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے کہا اور اسکے ساتھ ہی معذور افراد کو بھی مرکزی دھارے میں لایا جا سکتا ہے ۔ سرپرست انجینئر نوین سنہا نے اپنے اظہار تشکر میں آنے والے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ مسٹر رجنیش سریواستو نے اسٹیج کو مؤثر طریقے سے اپنی نظامت سے چلایا ۔