جالے اسمبلی حلقہ میں انڈیا الائنس کے امیدوار محمد علی اشرف فاطمی کا ہوا زبردست استقبال

تاثیر، ۳۱  مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 31 مارچ:- انڈیا الائنس کے امیدوار علی اشرف فاطمی پہلی مرتبہ اپنے لوک سبھا حلقہ کے اندر جیسے ہی داخل ہوئے انڈیا الائنس کے کارکنان نے زبردست طریقے سے اتر بیل چوک پر گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور وہاں سے قافلہ سنگھواڑہ بھر وارہ ہوتے ہوئے جالے پہنچا جہاں پہلے سے موجود کارکنان نے پھولوں کی ہار سے استقبال کیا ۔پھر اس کے بعد جو گیارہ ہوتے ہوئے دیورا بندھولی پہنچا جہاں ہزاروں کی تعداد میں کائنات فاؤنڈیشن کے بینر تلے جے سی بی سے پھولوں کی بوچھار سے مبارکباد پیش کی ۔وہیں فاؤنڈیشن کے سرپرست فیاض احمد نے بڑا بڑا ہورڈنگس کے ذریعہ انڈیا الائنس نمائندہ بنے پر مبارکباد دی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے پھولوں کا ہار دیکر استقبال کیا ۔موقع پر سابق وزیر مملکت علی اشرف فاطمی نے کہا ہے کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ مجھ جیسا بے لوث خادم مدھوبنی لوک سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے بس آپ لوگوں کی دعا اور سپورٹ چاہئے تاکہ میں کامیاب ہو سکوں اور مُجھے یقین ہے کہ میری کامیابی ضرور ہوگی جس طرح جگہ جگہ لوگوں کی حمایت مجھے مل رہی ہے ۔اس سے قبل میں چار مرتبہ دربھنگہ لوک سبھا کا ممبر رہ چکا ہوں اور اپنے دور اقتدار میں جو کام میں نے کیا ہے وہ تاریخ کے کتابوں میں سنہرے حروف سے لکھا ہوا ہے جس کو پڑھنا ہے وہ پڑھ لے ،بلا کسی تفریق کے لوگوں کی خدمات کو انجام دیا ہوں ۔میری خوش قسمتی کے ساتھ ساتھ آپ لوگ بھی خوش قسمت ہیں کہ آپ لوگوں کو بھی ایک ایسا امیدوار ملا ہے جس کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے ۔رات ہو یا دن ہر وقت لوگوں کی خدمت کے لئے پیش پیش رہتا ہوں یہی وجہ ہے کہ سابقہ رفاہی کاموں کی وجہ سے مُجھے انڈیا الائنس کا امیدوار بنایا گیا ہے تاکہ بغیر کسی بھید بھاؤ کے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں بس آپ لوگوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ ووٹ کی طاقت کو پہچانتے ہوئے مُجھے کامیاب بنائیں ۔وہیں دیورا بندھولی میں مرحوم زاہد حسین کے فرزند شارق ظفر کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی۔