جنریٹر تنازعہ میں دکان مالک کو ماری گولی

تاثیر،۲۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف27 مارچ(محمددانش)نالندہ میں جنریٹر کو لیکر ہوئے تنازعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ معاملہ ہلسہ تھانہ حلقہ کے مل بیگھہ گائوں کا ہے۔ زخمی مل بیگھہ گائوں باشندہ ونود بند ہے۔ بند کے بائیں پیر میں گولی لگی ہے۔ مذکورہ معاملے کے مطابق زخمی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ونود بند ڈکریشن کی دکان چلاتا ہے۔ گذشتہ رو ز گائوں کے ٹلی یادو جنریٹر مانگے کی غرض سے پہنچا اور جب بند نے جنریٹر دینے سے منع کر دیا ۔ جس کے بعد ٹلی یادو گھر گیا اور بندوق لاکر اپنے حامیوں کے ساتھ فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی واردات میں ونود بند کے پیر میں ایک گولی لگ گئی۔ آناََ فاناََ زخمی کو علاج کے لئے ہلسہ اسپتال لایا گیا۔ جہاں بہتر علاج کے لئے ہائر سنٹر ریفر کردیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ میں جٹی ہے۔