جھارکھنڈ کے گورنر کو تلنگانہ اور پڈوچیری کا اضافی چارج

تاثیر،۱۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 19 مارچ: جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو تلنگانہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ صدرجمہوریہ نے انہیں دونوں جگہوں کے لیے باقاعدہ انتظامات کیے جانے تک اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مقرر کیا ہے۔راشٹرپتی بھون نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ صدر دروپدی مرمو نے تلنگانہ کے گورنر تاملیسائی سوندرراجن کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مقرر کیا ہے کہ وہ تلنگانہ کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے فرائض کے علاوہ باقاعدہ انتظامات کیے جانے تک ان کے فرائض انجام دیں۔قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ کی گورنر تاملیسائی سندرراجن نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوندرراجن کے پاس پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کا چارج بھی تھا۔