جے ڈی یو کارکنان لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار رہیں: ستیش کمار

بوتھ جیتو۔چناو جیتو کا دیا گیا بنیادی منتر 
چھپرہ (نقیب احمد)
شہر کے پٹیل ہاسٹل میں جے ڈی یو کے ضلع صدر الطاف عالم راجو کی صدارت میں اور سابق ایم ایل سی و سارن ڈویژنل انچارج ستیش کمار کی موجودگی میں ضلع ایگزیکٹو کی میٹنگ منعقد کی گئی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ستیش کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے کارکنان غیر متزلزل اتحاد کے ساتھ تمام بوتھوں پر موجود رہیں گے۔اس کے لیے بلاک انچارج اور بوتھ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ضلع کے مہاراج گنج اور سارن لوک سبھا میں قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار جیتیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ پچھلے سترہ سالوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے چلائی جا رہی عوامی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ضلع صدر مسٹر عالم نے کہا کہ آپ سبھی کارکنان پارٹی کے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔پارٹی اپنے کارکنان کی مدد سے بوتھ جیت کر الیکشن جیت سکتے ہیں۔میٹنگ میں آنند کشور کمار سنگھ،مراری سنگھ،جے پرکاش یادو،وشال سنگھ راٹھور،مہیشور چودھری،پشوپتی ناتھ پٹیل،چندر بھوشن پنڈت،منوج پٹیل،مدن کشواہا،انجنئیر پربھاچ شنکر،برجیش سنگھ،پون ورما،سنجے رام،چاندنی سنگھ،کسم رانی،کاظم رضا رضوی،کنچن دیوی،منوج سنگھ،بھگوان داس،راج سنگھ،رویندر سنگھ،ستیانارائن سنگھ،سنجے سنگھ،ملے سنگھ،امتیاز پرویز،شیو نارائن سنگھ پٹیل،گڈو خان،شمبھو مانجھی،شاداب عالم،سہاگ سنگھ،منو گری،چندیشور بھارتی،رام سنگھ،سنیل سنگھ،ترون سنگھ،برج کیشور چندواسی،شیلیندر سنگھ وغیرہ موجود تھے۔