دہلی حکومت کے وزیر کیلاش گہلوت پہنچے ای ڈی آفس، ایجنسی نے بھیجا تھا سمن

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 مارچ:دہلی حکومت کے وزیر کیلاش گہلوت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے گہلوت کو آج طلب کیا ہے۔ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں گرفتاری کے بعد ان کے قریبی وزیر کیلاش گہلوت کو آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ گہلوت نجف گڑھ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ کیجریوال حکومت میں ٹرانسپورٹ، ہوم اور قانون کے وزیر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اس وقت مبینہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ منیش سسودیا اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ اس معاملے میں فی الحال جیل میں ہیں۔