دہلی میں نمازیوں کے ساتھ پولیس کے ذریعہ بدسلوکی کے خلاف بھاکپا مالے اور انصاف منچ کا احتجاج

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف :دہلی میں نمازیوں کے ساتھ پولیس کے ذریعہ بدسلوکی اور نازیبا حرکت کے خلاف بھاکپا مالے اور انصاف منچ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ؎اس موقع پر بھاکپا مالے دفتر سے نکل کر نعرہ لگاتے ہوئے لوگوں نے گاندھی پارک ہوتے ہوئے لوگ پوسٹ آفس موڑ پہنچے ۔اس موقع پرانصاف منچ کے سرفراز خان ایڈو کیٹ نے کہا کہ دہلی میں جمعہ کے نماز کے دوران سڑک پر سجدہ میں نمازیوں کو پولیس نے اپنے جوتوں سے اور لات مکوں سے چہرے پر مارا جو شرمناک ہے۔ اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس طرح کے واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کسی ایک طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔جو نفرت انگیز طور پر دکھائی دیتا ہے۔پولیس کا کام انصاف دلانا۔حفاظت کرناہے نہ کے اسکو لات مارا جائے ۔حکومت ہند کو ایسے پولیس افسرو پر لگام لگانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سرفراز احمدخان ایڈووکیٹ کنوینر انصاف منچ نالندہ،نصیرالدین نائب صدربہار انصاف منچ،مکسودن شرما،رام پریت کیوٹ،بنگالی رویداس،رام نریش یادو،منا کمار،کشور ساو،شیو شنکر پرسادوغیرہ شامل تھے۔