رانچی سے ایودھیا جارہی بس کو ٹرک نے ماری ٹکر ، ایک کی موت ، ا?ٹھ زخمی

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ/دہری سون، 30 مارچ: بہار میں روہتاس ضلع کے دہری نگر تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر پالی محلہ کے قریب ہفتہ کی صبح سات بجے رانچی سے ایودھیا جا رہی سیاحوں کی بس کو پیچھے سے ا?رہی ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ا?ٹھ افراد زخمی ہوگئے۔پانچ زخمی مقامی سب ڈویزنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تین شدید زخمی مسافروں کو سہسرام صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ مسافروں کے مطابق رانچی سے ایودھیا درشن جانے والی ٹورسٹ بس(جے ایچ 01 بی اے 1730)صبح چار بجے خراب ہوگئی، جس کی مرمت تقریباً سات بجے کی گئی۔ مسافر بس میں سوار ہونے کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران بے قابو ٹرک(جے ایچ 2اے جی 6422)کے ڈرائیور نے بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے بس کے سامنے کھڑا ایک شخص جاں بحق جبکہ ا?ٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔
متوفی 70 سالہ کھیڈن بھگت جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے ٹھاکر گاو?ں کے رہائشی تھے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ شدید زخمیوں میں تین بنیشور ساو ( 70 ) امٹنڈ تھانہ رتو ، لکشمن اوراون ( 30) گاو?ں سہرول، رانچی اور الکھ نرنجن ( 28) گاو?ں نیمی، تھانہ شیخ پور سرائے ضلع شیخپورہ کو سہسرام صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ دیگر پانچ زخمی مقامی سب ڈویزنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں کنتی دیوی، انیتا دیوی، راجیش ساہو، سریتا دیوی، مالتی دیوی گاو?ں چوٹیا رانچی شامل ہیں۔