رنجی ٹرافی فائنل: شریئس ایئر مسلسل دوسرے دن بھی میدان سے باہر رہے

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 14 مارچ:وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ودربھ کے خلاف ممبئی کے رنجی ٹرافی فائنل میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن شریس ایئر میدان میں نہیں اترے۔ائیر نے تیسرے دن ممبئی کی دوسری اننگز میں 111 گیندوں پر 95 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس سے ودربھ کو 538 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں ودربھ کی ٹیم پانچویں اور آخری دن 368 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ169رن سے ہار گئی۔ ائیر پیٹھمیں درد کی وجہ سے بدھ کو میدان میں نہیں آئے تھے اور وہ جمعرات کو بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد سب سے پہلے اپنی کمر میں تکلیف کی اطلاع دی، اس وقت انہیں بی سی سی آئی کے طبی عملے نے فارغ کر دیا تھا، لیکن سلیکٹرز نے انہیں باقی تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا۔اس کے بعد ائیر ممبئی کے آخری رنجی ٹرافی لیگ میچ میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم، اس دوران انہوں نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے لیے پری سیزن کیمپ میں حصہ لیا۔ وہ آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ائیر ممبئی کے کوارٹر فائنل میچ سے بھی محروم رہے، لیکن سیمی فائنل اور فائنل میںکھیل چکے ہیں۔ ائیر ان ہائی پروفائل ناموں میں سے ایک تھے جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج کیا گیا تھا۔