رندیپ ہڈا نے اپنا گھر بیچ کر ‘سو تنتری ویر ساورکر’ ریلیز کیا

تاثیر،۲۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا کی فلم ‘سو تنتر ویر ساورکر’ آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کا مضبوط ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جسے شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس ملا۔ تب سے شائقین اس تاریخی بایوپک فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔
اداکار رندیپ ہڈا نے ’’سو تنتر ویر ساورکر‘‘ کے ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ یہ فلم ویر ساورکر کی بایوپک ہے جس کا کردار خود رندیپ ہڈا نے ادا کیا ہے۔ انکیتا لوکھنڈے ان کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔فلم ٹریڈ تجزیہ کار اندازہ لگا رہے ہیں کہ فلم پہلے دن کیسی کارکردگی دکھائے گی اور کتنی کمائی کرے گی۔ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق رندیپ ہڈا کی ‘سو تنتر ویر ساورکر’ پہلے دن 1-2 کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق یہ موجودہ تخمینہ ہے۔ شائقین کے ردعمل کی بنیاد پر فلم کے کلیکشن میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
فلم کے لیے گھر فروخت کیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رندیپ ہڈا نے کہا تھا کہ انہوں نے ‘سو تنتری ویر ساورکر’ بنانے کے لیے بہت محنت کی تھی۔ انہوں نے اپنا گھر بیچ کر یہ فلم بنائی۔ حال ہی میں رندیپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی، جس میں اداکار کافی وزن کم کرتے نظر آ رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق رندیپ ہڈا نے ونائک دامودر ساورکر بننے کے لیے 30 کلو وزن کم کیا۔
رندیپ ہڈا کی بہن انجلی ہڈا اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھائی رندیپ کی تبدیلی کو دیکھ کر ان کی والدہ بہت جذباتی تھیں، جب کہ ان کے والد ناراض تھے۔ ان کے والد نے رندیپ کو کام بند کرنے کو بھی کہا تھا۔ رندیپ ہڈا کو اس فلم سے بہت امیدیں ہیں، جو کافی محنت سے بنائی گئی ہے۔