سرکاری اسکول کے معصوم بچوں نے رکھا روزہ

تاثیر،۱۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور، 16/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) پرائمری اسکول گجپتی، کڈھنی کے معصوم بچوں نے آج کا روزہ رکھ کر مثال قائم کیا ہے۔ درجہ پنجم کی چاہت پروین، درجہ چہارم کی سنجیدہ خاتون، محمد سہراب اور درجہ سوئم کے محمد سہیل اور محمد ممتاز نے روزہ رکھا۔ رمضان المبارک کی عظمت معصوم بچوں کے دلوں میں ہے۔ وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ایمان والے گھر میں پیدا ہوئے ہیں تو مجھ پر رمضان المبارک کا روزہ بھی فرض ہے اور اس نے اسی فرض کی ادائیگی کے لئے روزہ رکھا۔ اس بچے کے والدین بھی خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے انہیں ایسے نیک اولاد سے نوازہ جن کے دلوں میں رمضان المبارک کی عظمت ہے۔