سمن پورہ، راجہ بازار، پٹنہ میں کامیاب فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد میڈانتا لیب کے زیراہتما م کیا گیا

پٹنہ سیٹی 12مارچ : انسانیت کی خدمت بھی اللہ کی عبادت میں شامل ہے اور خاص کر غریب نادار لوگوں کی مدد کرنا اور انکو طبی مدد پہنچانا ایک بہترین کار خیر ہے میڈانتا لیب نے سمن پورہ راجہ بازار پٹنہ میں وارڈ کونسلر محترمہ دیپا رانی خان اور سماجی کارکن مسٹر چاند خان کے تعاون سے ایک کامیاب مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جیون حیات ویلنس کے ڈائریکٹر مشیر عالم نے اس کیمپ کو کواڑڈیننٹ کیا 500 سے زیادہ مریضوں نے ماہرین کی ٹیم کے ذریعہ فراہم کردہ جامع صحت کے چیک اپ سے فائدہ اٹھایا سینئر گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر امیتیش، جنرل فزیشین ڈاکٹر نازیہ ڈاکٹر نعمت اللہ ڈاکٹر منیش اور ان کی آرتھوپیڈک ٹیم، فزیو تھراپسٹ ماہر امراض چشم ڈاکٹر پربھا اور ٹیم، سینئر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ارشد، اور دیگر مختلف ڈاکٹروں نے اس کیمپ میں اپنی حصہ دااری درج کی کیمپ میں مفت بلڈ پریشر آنکھوں کا چیک اپ اور موتیا بند کی اسکریننگ مفت سرجری وزن، اور BMI چیک اپ دل کی صحت کے لیے ای سی جی اور یورک ایسڈ، شوگر، تھائرائیڈ کیلشیم،ہیموگلوبن وائرل مارکر اور ہیپاٹائٹس سمیت خون کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے اور ساتھ ہی ہیپاٹائٹس ویکسینیشن بھی کیا گیاطبی خدمات کے علاوہ، ایک آیوشمان کارڈ کے لئے بھی اسپیشل کاؤنٹر بنایا گیا تھا، سمن پورہ کے سماجی کارکن مسٹر چاند خان اور ان کی ٹیم کے ذریعے آیوشمان کارڈ حاصل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کیڈائریکٹر مشیر عالم نے انسانیت کی خدمت کے جذبے پر میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کیمپ کی کامیابی کے لیے وارڈ کونسلرز مسز دیپا رانی خان سماجی کارکن چاند خان اور ان کی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہااس تقریب میں سمن پورہ کے بزرگ شہریوں آس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی کارکنوں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا جس نے ہیلتھ کیمپ کی اچھی طرح سے منظم کیا،

براہ کرم رابطہ کریں:
محمد مشیر عالم
ڈائرکٹر جیون حیات ویلنیس سینٹر،
راجہ بازار
پٹنہ
موبائل 9771465188۔ رابطے کے لئے