سڑک حادثہ میں محمد صابر کی موت

تاثیر،۲۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش) نالندہ میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی درناک موت ہوگئی۔ معاملہ نالندہ تھانہ حلقہ کے سبیت ہائی اسکول کے نزدیک کی ہے۔ متوفی کی شناخت سبیت گائوں باشندہ مرحوم سلیم کے 40؍ سالہ بیٹا محمد صابر کے طورپر کی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ وہیں غصہ میں آئے گرامینوں نے ٹرک کے خلاصی کو بندھک بنا لیا۔ اور جم کر ہنگامہ کرنے لگے۔ سڑک حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد راجگیر ڈی ایس پی، ایس ڈی او، سلائو انسپکٹر اور نالندہ تھانہ کے انسپکٹر اپنے دل بل کے ساتھ موقع پر پہنچے اور غصہ میں آئے گرامینوں کو سمجھا بجھا کر معاملے کو ٹھنڈا کرایا۔ وہیں غصہ میں آئے لوگوں کی چنگل میں پھنسے خلاصی کو رہا کرایا۔ وہیں لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال لیکر آئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔