سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل ڈرائیور کی موت

تاثیر، ۳۱  مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سلی گوڑی، 31 مارچ : تین بتی موڑ پر اتوار کو سڑک حادثے میں ایک بائک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ خبر لکھے جانے تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر تین بتی موڑ سے گیٹ بازار کی طرف جا رہا تھا۔ اس کے بعد بائک پیچھے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گیا۔ وہ ٹرک کے پہیے کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد تین بتی موڑ ٹریفک گارڈ نے این جے پی تھانے کی پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد این جے پی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو برآمد کیا اور اسے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا۔ پولیس متوفی کی شناخت میں مصروف ہے۔