شادی کی تقریب کے دوران باراتی کے پٹاخے کی چنگاری سے لگی آگ 2 گھر جل کر خاکستر

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے کٹاسا پنچایت واقع وارڈ نمبر 12 میں سوموار کی دیر شب شادی کی تقریب کے دوران دروازہ لگنے جا رہے باراتیوں کی جانب سے کی جا رہی آتش بازی یعنی پٹاخہ کی چنگاری سے محمد اسرائیل نداف،  و محمد ابراہیم نداف کا اسبیسٹر و پھوس کے مکان میں آگ لگ گئی جس کے سبب لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ کا خوف ناک منظر دیکھ باراتیوں کے درمیان افرا تفری مچ گئی مقامی لوگوں کی بھیڑ نے موقع پر پہنچ کر باراتیوں کے کارنامہ پر غصہ ہوئے تو سبھی ادھر اُدھر بھاگ گئے لکین مقامی لوگوں نے دولہے کو شادی کے منڈپ تک پہنچا کر شادی کی ساری رسومات ادا کرائی آگ لگنے سے مالی حالت سے کمزور مکان مالک محمد اسرائیل ،و محمد ابراہیم کے گھر کا سارا سازو سامان کپڑا، اناج سمیت دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا واقعیہ سوموار کی دیر شب تقریبآ 12بجے کا بتایا گیا ہے ذرائع کے مطابق کٹاسا گاؤں باشندہ رام بھروس چوپال کی بیٹی کی شادی تھی اور بارات كمتول سے آئی تھی اتر بیل بھرواڑہ سڑک کے کٹاسا چوک پر دیر شام پہنچے دولہا و باراتی ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ گانوں پر ڈانس کر لڑکی والے کے یہاں دروازہ لگنے جا رہے تھے باراتی تیز آواز کے ساتھ آتش بازی یعنی پٹاخہ کا استمعال کر جا رہے تھے کہ کٹاس مسجد سے آگے راستہ پر دونو مکان کے اوپر پٹاخہ کی چنگاری گری اور خوف ناک منظر لے لیا اور سب کچھ جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ بارات میں شامل کچھ باراتی کو مقامی لوگوں نے پٹاخہ چھوڑ نے سے منع کیا لکین وہ نہیں مانے آتش زدگی کے واقعیہ کے بعد دو گٹوں میں کشیدگی ہو گئی لکین انتظامیہ و عوامی نمائندوں کی پہل سے معاملے کو پر سکون بنایا گیا تھانہ صدر منوج کمار نے بتایا کہ شادی کی تقریب اختتام ہونے تک کسی طرح کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سیوا ڈائل 112 نمبر پر اطلاع کی گئی جس پر پولیس کی فائر بریگیڈ گاری موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا ادھر مشتعل بھیڑ ڈی جے گاڑی كو آگ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن انتظامیہ و عوامی نمائندوں کی پہل سے معاملہ کو پر سکون بنایا گیا