شام میں مقیم 160 عراقی خاندانوں کو واپس بھیج دیا گیا

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دمشق،11مارچ:شام کے الہول کیمپ سے 160 عراقی خاندانوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بات عراقی حکومت کے ترجمان نے اتوار کے روز بتائی ہے۔شام، عراق اور غیرملکی کردوں کے زیر کنٹرول شمال مشرقی شام میں 43000 سے زائد افراد کیمپ میں ہیں۔ الہول کیمپ میں پناہ گزینوں کے ساتھ داعش کے عسکریت پسند بھی ہیں۔
نقل مکانی امور سے متعلق عراقی وزارت کے ترجمان نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا 625 افراد الہول سے واپس عراق آئے ہیں۔ الہول سے واپس آنے والوں کو موصل کے جنوبی علاقے الجدہ میں واقع نفسیاتی بحالی مرکز میں رکھا جاتا ہے۔ جہاں ان افراد کی سیکورٹی چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراقی کا کہنا ہے ‘اب تک 1920 سے زائد عراقی خاندانوں کو الجدہ منتقل کیا جا چکا ہے۔ جن میں سے 1230 خاندانوں کو گھر واپس جانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔