!شہاب الدین مرحوم کی اہلیہ نے سیوان لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان ، آر جے ڈی کو بڑا جھٹکا

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 10 مارچ:سابق ایم پی محمد شہاب الدین مرحوم کی اہلیہ حنا شہاب نے اتوارکے روز ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ ان کا یہ اعلان آر جے ڈی کو بڑا جھٹکا دے سکتا ہے۔ حنا شہاب نے اتوارکے روز اسٹیشن روڈ پر ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔ یہیں پر انہوں نے اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آر جے ڈی سے پہلے بھی کوئی ناراضگی نہیں تھی اور نہ آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود یا ان کا بیٹا اسامہ شہاب سیوان سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔
حنا نے کہا کہ ا ٓج بھی تمام پارٹیوں کے لوگ ان سے رابطے میں ہیں۔ حنا شہاب نے یہ بیان دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔ واضح ہو کہ حنا شہاب نے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر سیوان لوک سبھا سیٹ سے تین بار الیکشن لڑچکی ہیں۔ حالانکہ انہیں ہر بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس بار باغیانہ رویہ دکھاتے ہوئے حنا شہاب نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن صرف آزاد حیثیت سے لڑیں گے۔
دراصل یہ تمام بیان حنا شہاب نے ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا ہے۔ جس کے بعد سے سیاسی حلقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گفتگو میں حنا شہاب نے کہا کہ پوراسیوان ان کا خاندان ہے۔ جے ڈی یو ہو ، آر جے ڈی یا کوئی اور پارٹی ہو، آج بھی ان کے تعلقات سب کے ساتھ اچھے ہیں۔ ہر کوئی صاحب کے بہت قریب رہے ہیں۔ پارٹی بعد میں آئی ، پہلے سارے سیوان ایک خاندان تھے۔حنا شہاب سے پوچھا گیا کہ کل تک آپ آر جے ڈی سے الیکشن لڑتی تھیں، اب اگر آپ آزاد ہوکر الیکشن لڑیں گی تو کیا آپ کو ا ٓر جے ڈی سے بھی لڑنا پڑے گا ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہرگز نہیں ، مجھے پوری امید ہے کہ سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔ ہر کوئی میرا خاندان ہے۔ حنا شہاب نے بھی کھل کر کہا کہ ان کا بیٹا اسامہ بھی ا?زاد حیثیت سے الیکشن لڑ سکتا ہے۔ اب ان کے اس بیان کے بعد سب کی نظریں ان پر ہیں۔