صدرجمہوریہ نے نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ سمیت چار کو بھارت رتن سے نوازا

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 مارچ:صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو دو سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر اور زرعی سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو آج بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازا گیا، جو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ (مرنے کے بعد) نے راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ تقریب میں بیٹے پی وی پربھارک راؤ نیبھارت رتن حاصل کیا۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ (مرنے کے بعد) کی جانب سے ان کے پوتے جینت چودھری نے بھارت رتن حاصل کیا۔زرعی سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن (مرنے کے بعد) کی جانب سے ان کی بیٹی ڈاکٹر نتیا راؤ کوبھارت رتن ملا۔ کرپوری ٹھاکر، جو دو بار بہار کے وزیر اعلیٰ رہے (مرنے کے بعد)، ان کیبیٹے رام ناتھ ٹھاکرنے بھارت رتن حاصل کیا۔
اس موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی معززین موجود تھے۔