صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ماریشس میں سر شیوساگر رام غلام اور سر انیرودھ جگناوتھ کو پیش کیا خراج عقیدت

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پورٹ لوئس، 12 مارچ: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ماریشس کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر یہاں پہنچنے پر ماریشس کے عظیم سپوتوں سر شیوساگر رام غلام اور سر انیردھ جگناوتھ کو پیمپلموسس کے بوٹینیکل گارڈن میں خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ معلومات باتصویر ہندوستانی صدر جمہوریہ کے دفتر نے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے ماریشس کے اپنے ہم منصب پرتھوی راج سنگھ روپن سے ملاقات کی۔ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان طویل مدتی اور کثیر جہتی باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مرمو نے روپن کو ’’روپے کارڈ‘‘ بھی تحفہ میں دیا۔ مرمو منگل کو ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گی۔