صدر جمہوریہ مرمو نے اتراکھنڈ کے یکساں سول کوڈ قانون پر مہر لگائی

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 13 مارچ : اتراکھنڈ حکومت کے یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کو صدر دروپدی مرمو سے منظوری مل گئی ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے صرف 18 ماہ کے اندر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس معاملے میں پہل کی اور ایک کمیٹی تشکیل دی۔ دھامی نے یکساں سول کوڈ کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور صدر جمہوریہ سے اظہار تشکر کیا۔
کمیٹی کی طرح کا سول کوڈ کا مسودہ حکومت نے گزشتہ ماہ 6 فروری کو اتراکھنڈ اسمبلی میں پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ گورنر کی منظوری کے بعد اس بل کو منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا گیا جسے بدھ کو منظور کر لیا گیا۔ اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ قانون کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
یو سی سی کیا ہے؟
یکساں سول کوڈ کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں رہنے والے ہر مذہب اور ذات کے تمام شہریوں کے لئے یکساں قانون ہو۔ اگر کسی بھی ریاست میں سول کوڈ لاگو ہوتا ہے، تو شادی، طلاق، بچہ گود لینے اور جائیداد کی تقسیم جیسے تمام موضوعات میں ہر شہری کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ آئین کا چوتھا حصہ ریاستی پالیسی کے ہدایتی اصولوں کی تفصیلی وضاحت پر مشتمل ہے، جس کے آرٹیکل 44 میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کے لیے یکساں سول کوڈ نافذ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
صدر کی منظوری سے اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ ہوا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج منویر سنگھ چوہان نے کہا کہ صدر نے اتراکھنڈ سول کوڈ بل کو منظوری دے دی ہے۔ اب اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔