ضلع پولیس سری نگر حضرتبل زون کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج ویمن بٹ پورہ میں منشیات سے بچاؤ بیداری پروگرام منعقد

تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جاوید احمد سرینگر
 ضلع پولیس سرینگر زون حضرت بل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج بٹ پورہ میں منشیات سے نجات کے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی حضرت بل ہلال خالق بٹ،  ایس ڈی پی او زکورہ عاشق حسین، جاوید خان ایس ایچ او پی ایس نگین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر  ڈگری کالج بٹ پورہ کی طالبات کے علاوہ طلباء نے ثقافتی پروگرام، سکیٹس، ڈرامے بھی پیش کئے۔نقد انعامات 5000/=، پہلی پوزیشن کے لیے 3000، دوسری پوزیشن کے لیے 2000، تیسری پوزیشن کے لیے 2000 روپے۔ مزید یہ کہ، 3000 روپے پہلی پوزیشن کے لیے، 200 روپے دوسری پوزیشن کے لیے ثقافتی پروگرام کے فنکاروں کو۔ تقریب میں شرکاء/ جیوری ممبران میں مومنٹوز/ سرٹیفیکیٹس اور تسلی بخش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔