عالیہ بھٹ کی سالگرہ ممبئی کے تاج ہوٹل میں دھوم دھام سے منائی گئی

تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مداحوں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ عالیہ نے اپنی سالگرہ اپنے خاندان کے ساتھ منائی۔ انہیں ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل میں بھٹ اور کپور خاندان کے ساتھ دیکھا گیا۔عالیہ بھٹ کی سالگرہ آدھی رات کو تاج ہوٹل میں منائی گئی۔ ان کی سالگرہ کے لیے بھٹ اور کپور فیملی تاج ہوٹل پہنچی۔ ورندر چاولہ کے پپرازی اکاؤنٹ سے عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان، بہن شاہین بھٹ، ساس نیتو کپور، رنبیر کپور کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں عالیہ کے دوست بھی نظر آ رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ کی سالگرہ میں امبانی خاندان کے کچھ افراد نے بھی شرکت کی۔ ان کا تاج ہوٹل سے باہر آنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ عالیہ کی سالگرہ منانے کے بعد گھر جاتے ہوئے آکاش امبانی، ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل سبھی پیپرازی کیمروں میں قید ہو گئے۔عالیہ بھٹ کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ 31 سالہ عالیہ کے کام کی بات کریں تو ان کی آنے والی فلم ‘جگرا’ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ان کی 2023 کی فلم ‘ راکی اور رانی کی پریم کہانی’ سپر ہٹ رہی۔