عظیم اتحاد نے قبول کیا تو پورنیہ میں مل کر لڑیں گے لوک سبھا انتخابا ت:پپو یادو

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 14 مارچ:جے اے پی سپریمو پپو یادو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورنیہ میں عظیم اتحاد کا مطلب ہے پپو یادو۔ جاپ سپریمو نے کہا کہ وہ شروع سے ہی عظیم اتحاد کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بہار ، کوسی اور سیمانچل سے متعلق ان کے کچھ مطالبات مان لیے جاتے ہیں، تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔2009 میں ہونے والے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ ان کی ماں شانتی دیوی نے ا?زاد کانگریس کی حمایت سے پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا تھا ، لیکن وہ صرف چند ووٹوں سے ہار گئیں۔ لیکن پورنیہ کے لوگوں نے ساتھ دیا۔ جس کے بعد پپو سنگھ نے کانگریس سے الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ پورنیہ ہمیشہ سے کانگریس کی سیٹ رہی ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ وہ عظیم اتحاد کے ساتھ ہیں ، لیکن اب عظیم اتحاد کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر کانگریس اورعظیم اتحاد کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور ا?ئین کو بچانے کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
اگر عظیم اتحاد میں بڑی پارٹی لالو یادو ، تیجسوی یا مالیکے لوگ پپو یادو کی چھوٹی پارٹی کو قبول کرتے ہیں تو انہیں خوشی ہوگی۔ سیمانچل اور کوسی کی طاقت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس میں کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ گلہری کی طرح وہ اپنی پوری طاقت دیں گے اور بی جے پی اپنی سیاسی حیثیت کی وجہ سے سیمانچل اور کوسی میں انتخابات نہیں جیت پائے گی۔
تاہم لوک سبھا انتخابات کے قریب ا?تے ہی ہر پارٹی اپنے لیڈر کو میدان میں اتارتی نظر ا?رہی ہے ، لیکن اس بار سبھی پارٹیاں خاموش بیٹھی ہوئی ہیں۔ وہیں پپو یادو پورنیہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہاں پریس کانفرنس میں جب عظیم اتحاد سے الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر عظیم اتحادان کی پارٹی کو قبول کرتی ہے تو وہ عظیم اتحادکے بینر تلے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عظیم اتحاد اس پر کیا فیصلہ لیتی ہے۔