فلم ‘ سواتنتریہ ویر ساورکر’ نے اب تک ملک بھر میں صرف9.28 کروڑ ہی کمائی

تاثیر،۲۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کو ریلیز ہوئے پانچ دن ہوچکے ہیں۔ یہ فلم 22 مارچ کو دو زبانوں ہندی اور مراٹھی میں ریلیز ہوئی تھی۔ ویک اینڈ اور ہولی کی چھٹیوں پر روزانہ 2 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والی اس فلم کا کلیکشن منگل کو بہت کم رہا۔ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق، فلم ‘ سواتنتریہ ویر ساورکر’ نے پہلے دن یعنی جمعہ کو 1.05 کروڑ روپے، دوسرے دن 2.25 کروڑ روپے اور تیسرے دن یعنی اتوار کو 2.7 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم نے پیر کو چوتھے دن 2.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم کی کمائی میں 5ویں دن زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ منگل کو فلم کا کلیکشن 1.10 کروڑ روپے رہا۔ پانچ دنوں میں فلم نے ملک بھر میں 9.28 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔فلم ‘سواتنتریہ ویر ساورکر’ کو رندیپ ہڈا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ فلم میں انکیتا لوکھنڈے اور امیت سیال بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم میں ویر ساورکر کی ذاتی زندگی اور جدوجہد آزادی میں ان کی شرکت اور سفر کو دکھایا گیا ہے۔