لوٹی گئی اسکارپیو کے ساتھ ایک جرائم پیشہ گرفتار

تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واردات میں استعمال بلٹ بائک برآمد بلٹ پر سوار تین جرائم پیشہ نے بدھ کی شام بھرواڑہ رضا چوک کے قریب لوٹ کی واردات کو دیا تھا انجام 
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) مقامی تھانہ حلقہ کے جالے بھرواڑہ سڑک پر رضا چوک کے قبرستان کے قریب سنسان جگہ پر بدھ کی شام بلٹ بائک پر سوار تین بدمعاشوں نے اسکارپیو لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے تھے تاہم سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے لوٹ معاملے کا انکشاف واردات کے 10 گھنٹے کے اندر کر لیا ہے پولیس نے اسکارپیو BR01FP_6687 برآمد کرنے کے ساتھ واردات میں استعمال بغیر نمبر کے بلٹ بائک کے ساتھ تین میں سے ایک بدمعاش کو گرفتار کر لیا ہے جمعرات کی دوپہر کمتول ڈی ایس پی  جوتی کماری نے سنگھواڑہ تھانہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ سیتا مڑھی کی جانب سے آرہی اسکارپیو کا تعاقب بلٹ پر سوار تین جرائم پیشہ نے جالے بھڑوارہ سڑک کے راستے آرہی اسکارپیو کا بدھ کی شام بھرواڑہ رضا چوک قبرستان کے قریب  سنسان جگہ پر  گاڑی گھیر کر ڈرائیور سے بولا کہ تم ایکسیڈنٹ کر بھاگ رہے ہو جب اسکارپیو ڈرائیور نے انکار کیا تو دھکہ مکی کر چابھی جھپٹ لیا اور بلٹ پر سوار تین جرائم پیشہ میں سے ایک جرائم پیش اسکارپیو لے کر بھاگنے میں کامیاب رہا باقی دونوں بلٹ سے اسکارپیو کے پیچھے پیچھے چلنے لگے اس کار پیو ڈرائیور سمستی پور ضلع کے پوسا تھانہ کے محمد پور دیو پار گاؤں باشندہ شمبھو رائے کے بیٹے راجیو کمار رائے کے درخواست پر سنگھواڑہ تھانہ میں مقدمہ نمبر77/24 درج کیا گیا ہے اسکارپیو  ڈرائیور سیتا مڑھی  کے سرسند گاؤں سے بہن کو پہنچا کر سمستی پور پوسا گاڑی پر ایک بچے کو بیٹھا کر واپس لوٹ رہا تھا واردات کے بعد اسکارپیو ڈرائیور نے ڈائل 112 پر معاملے کی جانکاری دی اطلاع پر فوری تھانہ صدر منوج کمار، پی ایس آئی ستیش کمار، وکرانت کمار موقع واردات پر پہنچ کر تفتیش کر اگل بغل کے سی سی ٹی وی فٹیج و لوکیشن کے ذریعے بلٹ پر سوار دونو بدمعاشوں کی شناخت کر جگہ جگہ چھاپے ماری کی اس دوران بغیر نمبر کی بلٹ بائک کے ساتھ سیتا مڑھی ضلع کے بوکھرا تھانہ حلقہ میسوٹھا گاؤں باشندہ آنجہانی  جناردھن یادو کے بیٹے سوشیل کمار یادو کو دبوچ لیا گیا اس دوران گرفتار بدمعاش سوشیل کمار کی نشاندہی پر لوٹی گئی اسکارپیو کو سیتا مڑھی میں سڑک کنارے سے ضبط کیا گیا شاطر سوشیل نے واردات میں ملوث اپنے دونوں ساتھی کا نام قبول کیا ہے ڈرائیور نے گرفتار بدمعاش کی شناخت کر لی ہے ڈی ایس پی جوتی کماری نے بتایا کہ گرفتار بدماش کے ساتھ ساتھ فرار بدمعاشوں کا مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگایا جا رہا ہے جلد ہی دونوں کو گرفتار کر لیا جائے گا