لوک سبھا انتخابات: بہارمیں عظیم اتحاد کے درمیان سیٹوں کا اعلان، آر جے ڈی 26 اور کانگریس 09 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی

تاثیر،۲۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 29 مارچ : بہار میں عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش سنگھ نے جمعہ کے روزبستی میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق آر جے ڈی 26، کانگریس 09، سی پی آئی ایم ایل 03، سی پی آئی ایک اور سی پی آئی (ایم) ایک سیٹ پر مقابلہ کرے گی۔راشٹریہ جنتا دل کے کھاتے میں ارریہ، بانکا، بکسر، گیا، گوپال گنج، حاجی پور، جہان آباد، جموئی، جھنجھار پور، مدھے پورہ، مہاراج گنج، نوادہ، پاٹلی پترا، اجیارپور، سارن، پورنیہ، شیوہر، سیتامڑھی، مغربی چمپارن، سیوان، ویشالی، دربھنگہ، مدھوبنی، مونگیر، والمیکی نگراوراورنگ آباد لوک سبھا سیٹیں آئی ہیں۔
کانگریس جن نو سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی ان میں کٹیہار، کشن گنج، پٹنہ صاحب، سہسرام، بھاگلپور، بیتیا، مظفر پور، سپول اور سمستی پور لوک سبھا سیٹیں ہیں۔ جن تین سیٹوں پر سی پی آئی ایم ایل مقابلہ کرے گی ان میں کاراکاٹ، آرہ، نالندہ پارلیمانی سیٹ ہیں جبکہ سی پی ا?ئی بیگوسرائے اور سی پی ا?ئی (ایم) کھگڑیا سے الیکشن لڑے گی۔