لوک سبھا عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ منعقد

تاثیر،۱۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تمام سیلز اپنے کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق انجام دیں: ڈی ایم
چھپرہ (نقیب احمد)
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر-کم-ڈی ایم امن سمیر نے لوک سبھا عام انتخابات-2024 کی تیاری کے لیے کیے جانے والے کام کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام سیلوں کے سینئر اور نوڈل افسران کے ساتھ سبھی ایس ڈی ایم،بی ڈی او تمام کے ساتھ آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل ضابطہ اخلاق 16 مارچ سے نافذ ہونے کے بعد ووٹر لسٹ میں فارم 7 اور فارم 8 (سوائے نام کی منتقلی کے) پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔فارم 6 کے ذریعے نام شامل کرنے اور فارم 8 کے ذریعے ووٹر کا نام ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا عمل نامزدگی کی آخری تاریخ تک کیا جا سکتا ہے۔اگر کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ پر کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی حتمی تعداد 1500 سے زائد ہے تو فوری طور پر مطلع کرنے کو کہا تاکہ معاون پولنگ اسٹیشن کے قیام کے حوالے سے طے شدہ شق کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔انہوں نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ووٹر لسٹ کی نشان زدہ کاپی کے عمل سے آگاہ کیا۔پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے والے اہلکاروں کے نام کو مارک کر ووٹر لسٹ پولنگ ٹیم کو دستیاب کرائی جائے گی۔اس سلسلے میں میٹریل ڈیپارٹمنٹ کے نوڈل آفیسر کو ضروری ہدایات دی۔پولنگ اسٹیشنوں پر یقینی بنیادی سہولیات میں کمیوں کو فوری طور پر دور کرنے کے ساتھ سبھی بی ڈی او کو ہدایات دی گئیں کہ وہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر وال رائٹنگ کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات کی نمائش کو یقینی بنائیں۔کسی بھی سیاسی جماعت کا دفتر پولنگ اسٹیشن سے 200 گز کے دائرے میں نہیں ہونا چاہیے۔اس کے لیے اجازت دینے والی اتھارٹی سائٹ پر ضروری چھان بین کے بعد ہی اجازت دے گی۔ہر پولنگ سٹیشن کے لیے مناسب کمیونیکیشن پلان تیار کرنے،فہرست میں ہر پولنگ سٹیشن سے متعلق 10 افراد کے نام شامل کرنے اس میں بی ایل اوز اور تھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقامی ووٹرز کے نام بھی شامل کریں۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر لائیو ویب کاسٹنگ کے انتظامات کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام اے آر او کو پولنگ اسٹیشنز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بتایا کہ ووٹنگ کے دن تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹر فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔اس میں ووٹرز کی سہولت کے لیے مختلف معلومات سے متعلق 4 قسم کے پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے۔اس کے لیے ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا۔تمام ڈسپیچ سنٹرز سے کہا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ ایس او پی کے مطابق تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔ڈیفیمیشن آف پراپرٹی ایکٹ کے بارے میں معلومات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعات کے تحت دی گئیں۔تمام عوامی مقامات سے پوسٹرز،بینرز وغیرہ ہٹانے کی کارروائی کی گئی ہے۔اس کی نگرانی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔سرکاری محکموں،کارپوریشن باڈیز وغیرہ کو بھی اسکیموں کے نفاذ میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی مؤثر دفعات کے ساتھ مکمل طور پر تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی پرینکا رانی،سٹی کمشنر سومت کمار،اے ڈی ایم شمبھو شرن پانڈے،اے ڈی ایم عوامی شکایات سنجے کمار،اسسٹنٹ کلکٹر شریا شری،ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،مختلف سیلوں کے نوڈل آفیسرز اور تمام ایس ڈی ایم،ڈی سی ایل آر،بی ڈی او وغیرہ شامل تھے۔