متھلا یونیورسٹی کی کینٹین میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا

دربھنگہ(فضا امام) 17 مارچ:-دربھنگہ کے للت نارائن متھلا یونیورسٹی کیمپس میں واقع کینٹین میں اتوار کو اچانک آگ لگ گئی۔ کینٹین میں موجود صارفین میں افراتفری مچ گئی۔ کینٹین میں موجود لوگ جان بچانے کے لیے بھاگے۔ کینٹین کے عملے نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ وہاں موجود لوگوں نے فائر بریگیڈ کو فون کیا۔ فائر بریگیڈ کا دفتر چونکہ یونیورسٹی کیمپس میں تھا اس لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جلد ہی پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔کینٹین کے کچن میں کئی گیس سلنڈر رکھے گئے تھے اور یہ بانس سے بنا ہوا ہے۔ اگر آگ پھیل جاتی تو زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔ احاطے میں موجود لوگوں اور کینٹین کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کافی کوششیں کیں۔ رام سیوک بھارتی نے بتایا کہ کینٹین کے کچن سے اچانک دھواں نکلنے لگا اور کچھ ہی دیر میں آگ تیزی سے پھیلنے لگی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔